ای پے سے حکومت کو50ارب روپے سے زائد ٹیکس ،ریو نیو وصول

آن لائن ٹرانزیکشنز ایک کروڑ اور ڈائون لوڈز 10لاکھ تک پہنچ گئیں

منگل 26 اکتوبر 2021 13:18

ای پے سے حکومت کو50ارب روپے سے زائد ٹیکس ،ریو نیو وصول
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) آئن لائن ٹیکس کی ادائیگی کیلئے موبائل ایپ ای پے کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا،ای پے پنجاب سے حکومت کو50ارب روپے سے زائد ٹیکس ،ریو نیو وصول ہوا۔

(جاری ہے)

ای پے پی آئی ٹی بی نے محکمہ خزانہ پنجاب کے اشتراک سے وضع کیا ہے ، ای پے پنجاب سے آن لائن ٹرانزیکشنز ایک کروڑ اور ڈائون لوڈز 10لاکھ تک پہنچ گئی ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق ای پے سے سیلز ٹیکس کی مد میں28ارب ، ساڑھے 9ارب ٹوکن ٹیکس ،ساڑھے 7ارب روپے پراپرٹی ٹیکس ،سوا2 ارب ٹریفک چالان ،ایک ارب روپے روٹ پرمٹ کی مد میں وصول ہوئے ۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظورکے مطابق ایپ سے دس محکموں کے 21ٹیکسوں کی ادائیگی ممکن ہوئی ،ای پے پنجاب سے ٹیکس ادائیگی میں سہولت حاصل ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں