رضاالرحمن ، قاسم علی شا ہ کی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیرسے ملا قات

ملا قات کے دوارن تعلیمی امور سے متعلق مسا ئل پر گفتگو کی گئی ،لاہور چیمبر کے عہدیداروں کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

بدھ 1 دسمبر 2021 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) ما ہر تعلیم و لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برا ئے ایجو کیشن کے سابقہ چیئرمین رضاالرحمن اور مو ٹیو یشنل سپیکر قاسم علی شا ہ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیرسے ملا قات کی ۔ اس موقع پر نائب صدر حارث عتیق ،سینئر نائب صدر میاں رحمان عزیز اور سابقہ صدر میاں شفقت بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملا قات کے دوارن تعلیمی امور سے متعلق مسا ئل پر با ت کی گئی اور اس میدا ن میں لاہور چیمبر کے تعاون کے حوالے سے بھی گفتگوکی گئی ۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میا ں نعما ن کبیر نے لاہور چیمبر کے طرف سے تعلیمی امور پر تعاون کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیمی میدا ن میں ہر طرح کی مدد کے لئے اپنے پلیٹ فا رم سے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔رضاالرحمن نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروںکے شکرگزار ہیں کہ انہو ں نے تعلیمی امو ر پر گفتگو کی اور مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے عہدیداروںکو یا دگاری شیلڈ ز بھی پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں