پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

نومبرمیں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ عبدالرزاق دائود

بدھ 1 دسمبر 2021 23:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عبدالرزاق دائود نے کہا کہ نومبرمیں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا جو 2.903 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال نومبرمیں 2.174 ارب ڈالر تھیں۔

(جاری ہے)

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ نومبرمیں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالرتھا اور رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں برآمدات میں27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ پانچ ماہ میں 12.365 ارب ڈالرکی برآمدات رہیں۔عبدالرزاق دائود کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف12.2 ارب ڈالرتھا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 9.747 ارب ڈالرکی برآمدات تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں