قومی پرائز بانڈز کی رواں سال کی آخری قرعہ اندازی15دسمبر کو ہو گی

جمعہ 3 دسمبر 2021 21:00

قومی پرائز بانڈز کی رواں سال کی آخری قرعہ اندازی15دسمبر کو ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15دسمبر کو ہو گی۔مذکورہ قرعہ اندازی 2021کی آخری قرعہ اندازی ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک ، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں1250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں