اوور لو ڈنگ خاتمے کیلئے ادارے بے بس نظر نہیں آ رہے‘گڈزٹرانسپورٹرز

عمران خان حکومت ہرروز غلط بیانی اور جھو ٹ بو ل کر قوم کو مسلسل دھوکہ دے رہی ہے‘نعیم احمدشاہ

بدھ 8 دسمبر 2021 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ اوور لو ڈنگ خاتمے کیلئے ادارے بے بس نظر نہیں آ رہے، بد قسمتی سے عدالتی حکم کے باوجود اوور لو ڈ نگ خا تمے کیلئے متعلقہ ادارے سنجیدگی سے کا م نہیں لے رہے، عمران خان حکومت ہرروز غلط بیانی اور جھو ٹ بو ل کر قوم کو مسلسل دھوکہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج،چوہدری گل شیروڑائچ ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ اوورلوڈنگ خاتمے کیلئے قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے، قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ گا ڑیو ںکو کھلی اجازت مو جودہ حکومت کی نا لا ئقی کی انتہا ہے،اعلی حکام ایک مر تبہ جا ئز تو لیں عوام ٹوٹی پھوٹی شاہراہوں پر کس طرح سفر کرنے پر مجبور ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں