حکمرانوں کو عام آدمی کی معاشی و مالی مشکلات کا کوئی احساس نہیں ‘گڈزٹرانسپورٹرز

آئی ایم ایف سے قرضے کیلئے آئے روز بجلی ، گیس ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے

جمعرات 9 دسمبر 2021 11:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے عہدیداران چوہدری عاطف گجر ، چوہدری گل شیر وڑائچ ، چوہدری بشارت وڑائچ ، ماجد زمان اعوان ، چوہدری مزمل حسین ، حاجی امتیاز ، حاجی ظفر ، چوہدری اعجاز گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکمرانوں کو عام آدمی کی معاشی و مالی مشکلات کا کوئی احساس نہیں، آئی ایم ایف سے قرضے کیلئے آئے روز بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ، تین سالہ حکومتی کارکردگی مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کی شکل میں صر ف سامنے آئی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ منی بجٹ عوام کے ساتھ حکومت کے ایک اور ظلم کے مترادف ہے ، عوام ساڑھے تین سال سے مہنگائی بے روزگاری اور غربت کے ستائے ہوئے ہیں ، ان میں مہنگائی کے مزید تھپیڑے سہنے کی سکت نہیں ہے،حکمرانوں نے ملک کو عملی طور پر آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، موجودہ تین سالوں میں جتنا استحصال عوام کا ہوا اس کی مثال میں ماضی میں نہیں ملتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں