10 ہزار مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کل ہو گی

جمعرات 9 دسمبر 2021 11:42

10 ہزار مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کل ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) 40ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کل (جمعہ)10دسمبر کو ہو گی ۔اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 8کروڑ کا ایک،دوسرے انعام میں 3کروڑ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں 5لاکھ روپے مالیت کے 660انعامات ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15دسمبر کو ہو گی۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں