پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں دوبارہ اضافہ انتہائی مایوس کن ہے‘خواجہ خاور رشید

پیر 17 جنوری 2022 14:43

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں دوبارہ اضافہ انتہائی مایوس کن ہے‘خواجہ خاور رشید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں دوبارہ اضافے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے منی بجٹ اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھادینا اس کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت کو بزنس کمیونٹی اور عوام کی حالت زار درست کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے خرچے پورے کرنے کے لیے ہر شعبہ کو تباہ کررہی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے سے بزنس کمیونٹی کے لیے تباہی کی ایک نئی لہر آئے گی اور عام آدمی بھی مہنگائی کے بوجھ تلے پس جائے گا۔ خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ حکومت مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بھاری اضافے کررہی ہے تاکہ اپنے بھاری اخراجات کو پورا کرپائے لیکن اس سے بزنس کمیونٹی کو کس قدر تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا اس کی کوئی پروا نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں