کرپٹو وڈیجیٹل کرنسی کاکاروبار کرنیوالی 1600ویب سائٹس بند کرنے کا فیصلہ

بدھ 19 جنوری 2022 13:39

کرپٹو وڈیجیٹل کرنسی کاکاروبار کرنیوالی 1600ویب سائٹس بند کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل کرنسی کا کام کرنے والی 1600 کے قریب ویب سائٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے لئے سائبر کرائم ونگ نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے کرپٹو اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسیوں کا کام کرنے والی1600 کے قریب ویب سائٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں سائبر کرائم نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں