انتظامیہ بلا تاخیر انار کلی ، دیگر تجارتی مراکز میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرے‘ آل پاکستان انجمن تاجران

انار کلی اور ملحقہ تجارتی مراکز کیلئے پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے‘ اشرف بھٹی،محبوب سرکی، میاں سلیم، نعیم بادشاہ و دیگر

ہفتہ 22 جنوری 2022 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا ہے کہ پان منڈی میں ہونے والے دھماکے کے بعد انتظامیہ فوری طور پر انار کلی اور دیگر تجارتی مراکز میںتجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کرے ، حکومت سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ انار کلی اور ملحقہ تجارتی مراکز کیلئے پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے ۔

(جاری ہے)

مرکزی صدر اشرف بھٹی ،سیکرٹری جنرل محبوب سرکی ،لاہور کے صدر میاں طارق فیروز، سینئر نائب صدر میاں سلیم، جنرل سیکرٹری نعیم بادشاہ ،چیئرمین انجمن تاجران لاہور حافظ عطا اللہ او روائس چیئرمین ملک ناظم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دہشتگردوںنے اس کارروائی کے ذریعے عام عوام اور تاجروں میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش کی ہے ،قوی امید ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد سے جلد ماسٹر مائنڈ کو قوم کے سامنے لائیں گے۔

انہوںنے مزید کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران کا ایک بار پھر متفقہ مطالبہ ہے کہ انتظامیہ فوری طو رپرتجاوزات کے خلا ف بلا تفریق آپریشن کا آغاز کرے ، ہم ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے اس کے ساتھ ساتھ انا رکلی اور ملحقہ تجارتی مراکز کیلئے پارکنگ پلازہ کی فوری تعمیر کا آغاز کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں