ایف بی آر کی استعداد میں کمی ، نظام میں خامیوں کا خمیازہ ٹیکس دہندگان کو بھگتنا پڑتا ہے‘ پاکستان ٹیکس بار

سسٹم میں ایگزمپشن کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکس ترامیم کو انسٹال کیا گیا لیکن ظاہر نہیں ہو رہیں

منگل 25 جنوری 2022 13:30

ایف بی آر کی استعداد میں کمی ، نظام میں خامیوں کا خمیازہ ٹیکس دہندگان کو بھگتنا پڑتا ہے‘ پاکستان ٹیکس بار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی استعداد میں کمی اور نظام میں غلطیوں کا خمیازہ ٹیکس دہندگان کو بھگتنا پڑتا ہے ، ہمارے مطالبے پر ایف بی آر کے سسٹم میں ایگزمپشن کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکس ترامیم کو انسٹال کر دیا گیا تھا مگر ریٹرن فائل کرتے وقت سسٹم اس کو ظاہر نہیں کرتا ۔

پاکستان ٹیکس بار کے صدر رانا منیر حسین اور جنرل سیکرٹری چودھری قمرالزمان نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اربوں روپے کی آمد ن حاصل کرنے والے ادارے کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، ایف بی آر میں جدید سسٹم لگایاجائے جو بوجھ برداشت کی بھی صلاحیت رکھتا ہو ۔ انہوںنے کہا کہ ایف بی آر کے آئرس سسٹم کی غلطی کی وجہ سے ہزارو ں ٹیکس دہندگان ایگزمپشن لینے سے قاصر ہیں ۔

(جاری ہے)

انکم ٹیکس آرڈرینس 2013 میں کچھ چیزوںکوکو کمپنیز ایکٹ میں تبدیل کیا گیا تھا لیکن غیر منافع بخش اداروں کو کی ریٹرن فائل کرنے میں بھی دشواریاں آ رہی ہیں ،ایف بی آر کی استعداد نہ ہونے اور سسٹم کی غلطیوں کا خمیازہ ٹیکس دہندگان کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ٹیکس نظام کو بہتر بنانے اورٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے لیے ٹیکس بارز کا تعاون حاصل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں