سٹیٹ بینک آف پاکستان زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مارک اپ کی شرح سنگل ڈیجٹ کرے، لاہور چیمبر

جمعرات 30 مارچ 2023 19:20

سٹیٹ بینک آف پاکستان زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مارک اپ کی شرح سنگل ڈیجٹ کرے، لاہور چیمبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مارک اپ ریٹ میں فوری طور پر کمی کرے ورنہ صنعتیں و تجارت بری طرح متاثر ہونگے۔ لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی نے جمعرات کو یہاں ایک اجلاس میں کہا کہ سٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں مزید اضافے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جو اسے 20فیصد سے بھی زیادہ کردے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے صنعت و تجارت پر سنگین اثرات مرتب ہونگے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے کہا کہ مارک اپ ریٹ میں اضافہ کرکے مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے بہترین طریقہ صنعتی پیداوار بڑھانا اور صنعتکاری و برآمدات میں اضافہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مارک اپ کی شرح سنگل ڈیجٹ کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں