شرح سود ،سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ ،سی وی ٹی اور 7ای جیسے ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے‘ پری بجٹ سیمینار

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ‘ چیف کمشنر ایل ٹی او ایف بی آر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

پیر 29 مئی 2023 15:37

شرح سود ،سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ ،سی وی ٹی اور 7ای جیسے ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے‘ پری بجٹ سیمینار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) شرح سود ،سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ کیا جائے ،سی وی ٹی اور 7ای جیسے ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے،ایف بی آر کو کچھ تجاویز ارسال کی ہیں اور مزید ارسال کر رہے ہیں ، امید ہے آئندہ بجٹ میں انہیں زیر غور لایا جائے گا۔پاکستان ٹیکس بار اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی کے اشتراک سے پری بجٹ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں چیف کمشنر ایل ٹی او ایف بی آرمیر بادشاہ وزیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔سیمینار کی صدارت پاکستان ٹیکس بار کے صدر رانا منیر حسین صدر اورلاہور ٹیکس بار کے صدر زاہد پرویز نے کی ۔اس موقع پر سابق صدور پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن محمد نعیم شاہ،شہباز بٹ، ٹیپو سلطان ،عامر یونس ،قمرالزمان چودھری ،اعجاز بھٹی سمیت دیگر شریک ہوئے پاکستان ٹیکس بار کے صدر رانا منیر حسین اورلاہور ٹیکس بار کے صدر زاہدد پرویز سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل معاشی حالات میں پیش کیا جانے والا بجٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ،نئے ٹیکسز لگانے کی بجائے ٹیکس بیس کو بڑھایا جائے ،سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں اس کے لئے پیشرفت کی جائے ۔

(جاری ہے)

حکومت اسٹیک ہولڈرز، سرمایہ کاروں،چیمبرز اورٹیکس بارز سے مل کر پالیسیاں مرتب کر ے ۔شرکاء نے کہا کہا ملک بھر سے ٹیکس بارز کے عہدیداران وممبران کی شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ہم لوگ ملک میں معاشی استحکام اور ملک کی ترقی اور بہتر ٹیکس نظام چاہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں