ایشیائی ترقیاتی بنک کی طرف سے پاور سیکٹرمیں 6ارب ڈالرز فنڈز کی فراہمی خوش آئند ہے ‘ظہیر بھٹہ

جمعرات 14 مئی 2015 14:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی طر ف سے پاور سیکٹر اور انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے 6ارب ڈالرز فنڈز کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور اقتصادی امور ڈویژن کے مشترکہ اجلاس میں آئندہ پانچ سال کیلئے جامشورو میں660میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ، پن بجلی کے100سے300میگا واٹ کے متعدد منصوبوں اور متعدد ڈیم بنانے کیلئے فنڈز کی فراہمی سے ملک کے اندر توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پاور منصوبوں کی تکمیل سے صنعتیں اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق کام کریں گی توانائی بحران کے خاتمہ سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا اور حکومت کا صنعتی لحاظ سے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے حکومت کی ملک کے اندر دستیاب وسائل کے استعمال کے ساتھ ساتھ غیر ملکی اداروں سے معاہدے خوش آئند ہے اورامید ہے کہ ان اقدامات سے جلد ہی ملک سے توانائی بحران اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ملک کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی اور کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں