حکومت مقامی صنعت کو تباہی سے بچانے کیلئے بھارتی دھاگے کی درآمدات پر 15فیصد ڈیوٹی عائد کرے

دھاگے کی درآمدات سے پاکستان کی سپننگ ملز شدید نقصان سے دوچار ، 150 سپننگ ملز بند ہو چکی ہیں‘ سپننگ ملز مالکان

اتوار 1 جنوری 2017 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) سپننگ ملز مالکان نے بھارتی دھاگے پر15فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ملز مالکان کا کہنا ہے کہ دھاگے کی درآمدات سے پاکستان کی سپننگ ملز شدید نقصان سے دوچار ہیںاور اب تک لگ بھگ 150 سپننگ ملز بند ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

سپننگ ملز مالکان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت ایکسپورٹرز کو دھگے کی برآمدات پر مراعت دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ بھارتی دھاگہ پاکستان کی مارکیٹوں میں سستا فروخت کیا جا رہا ہے جس سے مقامی صنعتیں تباہی کے دہانے پر کھڑی ہوئی ہیں۔ مقامی صنعت کو فروغ دینے اور تباہی سے بچانے کے لئے فوری طور پر بھارتی دھاگے کی درآمدات پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں