اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںاسٹیٹ لائف کے تمام دفاتر بیمہ داروں کی سہولت کیلئے اتوار کے روز بھی ..

اسٹیٹ لائف کے تمام دفاتر بیمہ داروں کی سہولت کیلئے اتوار کے روز بھی کھلے رہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء)اسٹیٹ لائف کارپوریشن آف پاکستان کے تمام دفاتر بیمہ داروں کی سہولت کیلئے تعطیل کے باوجود اتوار کے روز بھی کھلے رئے ۔

(خبر جاری ہے)

آخری روز لاکھوں کی تعداد میں بیمہ داروں نے اپنی پالیسی کی سالانہ قسط جمع کرائی اور نئے بیمہ داروں نے لائف انشورنس پالیسیاں خریدیں۔ذرائع کے مطابق دسمبر کے ماہ میں پالیسی لینے والے بیمہ دار بھی اسٹیٹ لائف کے 2016ء کے بونس میں حصہ دار قرار پائیں گے۔ یاد رہے کہ اسٹیٹ لائف کارپوریشن کی طرف سے بیمہ داروں میں گزشتہ بونس کی مد میں62ارب 56کروڑ روپے تقسیم کئے گئے تھے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں