نوربخاری اور ماہ نورمنہ بولی بہنیںبن گئیں

ایک تقریب کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کو اپنی انگوٹھیاںپہنائیں

اتوار 1 جنوری 2017 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء)اداکارہ نوربخاری اور ماہ نورمنہ بولی بہنیںبن گئیں ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روزایک تقریب کے دوران اداکارہ نوربخاری اوراداکارہ ماہ نوراپنی انگوٹھیاںایک دوسرے کو پہنا کر منہ بولی بہنیںبن گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گلوکارولی حامد خان،وارث بیگ سمیت دیگر فنکاربھی موجود تھے ۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کے ساتھ مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔ اس حوالے سے ماہ نور کا کہنا ہے کہ نور انتہائی خوبصورت اداکارہ اورنفیس شخصیت کی مالک ہیں ہیں ۔ ان سے ملنے کے بعدہر انسان کو ایسا لگتاہے کہ جیسے نورسے برسوںکی شناسائی ہو ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں