اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںلاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ‘انڈکس میں 23.45پوائنٹس کا اضافہ ..

لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ‘انڈکس میں 23.45پوائنٹس کا اضافہ ہوا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14جنوری2009 ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا ‘ایل ایس ای 25انڈکس میں 23.45پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کہ مارکیٹ کے اختتام پر 1689.60رہا‘مجموعی طور پر 113کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘21کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا اور 33کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 59کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

(خبر جاری ہے)

مارکیٹ میں کل 1کروڑ 29لاکھ 92ہزار 300حصص کا کاروبار ہوا۔ جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سے پاکستان پی ٹی اے کے 26لاکھ 46ہزار حصص کا کاروبارہوا۔ سب سے زیادہ اضافہ اینگرو کیمیکل کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 5روپے 15پیسے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ اضافہ فسٹ کیپٹل ایکوئٹی کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 4روپے 55پیسے کم ہو گئی ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں