ویٹر نر ی یو نیور سٹی لاہور میںبیسٹ ٹیچر ایو ارڈ کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 11 اگست 2017 16:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزلاہور کی فیکلٹی آف با ئیو سائنسز نے اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلا حیتو ں کو سرا ہنے کی غر ض سے اسسٹنٹ پرو فیسر اور لیکچرار کی کیٹیگر یو ں کے لیئے بیسٹ ٹیچر ایو ارڈ کی تقریب کاانعقادکیا،جس کی صدارت و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ دیگر ہم شخصیات میں پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد ،ڈین فکلٹی آف با ئیو سائنسز پرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن کے علا وہ اسا تذہ کرام کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی، اسسٹنٹ پروفیسر کیٹیگر ی میں انسٹیٹیو ٹ آف بائیو کیمسٹری اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی کے ڈاکٹر یا سر ظہور نے پہلی پو زیشن اورڈاکٹر مریم جاوید نے دوسر ی پو زیشن حا صل کیں،جبکہ لیکچرار کیٹیگر ی میں ڈیپارٹمنٹ آف انا ٹو می اینڈ ہسٹا لو جی کی ڈاکٹر صا ئمہ اشر ف نے پہلی جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ہیو من نیو ٹریشن کی ڈاکٹر آمنہ چغتا ئی نے دو سری پو زیشن حا صل کی،و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے جیتنے والے تمام اسا تذہ کو سر ٹیفیکیٹس اور انعا می شیلڈز پیش کیں اور انہیں مبارکباد دی انہوں نیاس موقع پر اُن اساتذہ کی اعلی تعلیمی خد مات کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں