سردیوں کی چھٹیاں ختم،

سندھ اور پنجاب میں سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے

پیر 1 جنوری 2018 11:59

سردیوں کی چھٹیاں ختم،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام کے ساتھ ہی پنجاب اور سندھ بھر میں وفاقی و سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے۔نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی بچوں کی چھٹیاں ختم ہوگئیں اور پنجاب کے تمام وفاقی و سرکاری اسکول کھل گئے جس کے ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بیشتر اے کلاس نجی اسکول سات جنوری سے کھلیں گے تاہم کئی نجی اسکولز کی انتظامیہ نے پیر سے ہی اسکول کھول دیے ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے بھی تمام سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات تھیں، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر تھا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سرکاری اسکول تو کھل گئے ہیں لیکن پرائیوٹ اسکول کل دو جنوری سے کھلیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں