پنجاب یونیورسٹی میں طالبعلم سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

منگل 22 مئی 2018 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی میں طالبعلم سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ، لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سپورٹس سائنسز کا طالبعلم ابوبکر دیگر طالب علموں کے ہمراہ لائف گارڈ کی موجودگی میں سوئمنگ پول میں نہا رہا تھا ۔ باقی طالبعلم چلے گئے تو جب ابوبکر کی تلاش شروع کی گئی تو وہ سوئمنگ پول میں مردہ حالت میں پایا گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں