پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں سونیری بینک کی آن کیمپس ریکورٹمنٹ ڈرائیو

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:17

پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں سونیری بینک کی آن کیمپس ریکورٹمنٹ ڈرائیو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں سونیری بینک لمیٹیڈ کی ایچ آر ٹیم کی طرف سے طلبائو طالبات کیلئے آن کیمپس ریکورٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا گیاجس میں شارٹ لسٹ کئے گئے طلبہ کا تحریری امتحان بھی لیا گیا۔

(جاری ہے)

بہترین تقریب کے انعقاد پر ریکورٹمنٹ ٹیسٹ دینے والے والے طلبائو طالبات اور سونیر ی بینک کی ٹیم نے پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان اورکالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ڈاکٹر مبشر منور خان نے طلبائو طالبات کو مستقبل میں بھی ایسی سود مند سرگرمیوں کے انعقاد کی مکمل یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ دنیا کی بدلتی ہوئی اقتصادی صورتحال کے متعلق آگاہ رہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں