میٹرک کے ضمنی امتحانات8ستمبر سے شروع ہونگے

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:03

لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، شیڈول کے مطابق امتحانات 8 ستمبر سے شروع ہونگے خواہشمندامیدوار بغیر لیٹ فیس کے 6 اگست تک داخلہ بھجوا سکتے ہیں جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ 13 اگست تک بھجوایا جا سکتا ہے اور ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ 20 اگست تک بھجوایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں