یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقاتی بورڈکا اجلاس،مختلف کورسز کیلئے مقالہ جات کی منظوری

جمعرات 2 اگست 2018 22:52

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا137واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہوا جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کے لیے مقالہ جات کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںجن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیااُن میںڈاکٹر سیدہ رضوانہ جعفری ایم فل اناٹومی، ڈاکٹر نوید لودھی ایم فل بائیو کیمسٹری، ڈاکٹر عدنان ریاض ایم فل بائیو کیمسٹری، ڈاکٹر رضوانہ نواز ایم فل ہیماٹولوجی، ڈاکٹر مجاہد حبیب ایم فل ماربڈ اناٹومی، محمد ارسلان ایم فل میڈیکل لیبارٹری سائنسز، ڈاکٹر فاروق سلطان ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر شگفتہ خالق ایم فل فزیالوجی ، ڈاکٹر غزالہ ریاض ایم ایس انستھیزیالوجی اور ڈاکٹر محمد سہیل ایم ایس یورولوجی شامل تھے۔

اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئی17 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں