جی سی یو نے طالبہ کی جنسی ہراساں کرنے کی شکایت پر فزیکل ایجوکیشن کے لیکچرار کو برطرف کر دیا

جمعرات 2 اگست 2018 23:13

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے طالبہ کی جنسی ہراساں کرنے کی شکایت پر شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے لیکچرار کو نوکری سے برطرف کر دیاگیا‘ تفصیلات کے مطابق ایم ایس سی فزیکل ایجوکیشن کی طالبہ کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے لیکچرار جاوید باجوہ کیخلاف درخواست دی گئی جس پر پیڈا ایکٹ اورخواتین کو ہراساں کرنے کے قانون ایکٹ 2010ء کے تحت کارروائی کیلئے معاملہ اینٹی ہراسگی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا‘ کمیٹی نے شکایت گزار اور ملزم سے مکمل چھان بین کی جس کے بعد ہراساں کمیٹی نے اپنی سفارشات سینڈیکیٹ کو بھجوا دیں‘ جی سی یو سینڈیکیٹ کے 57 ویں اجلاس میں جنسی ہراسگی کی شکایت ثابت ہونے پر شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے لیکچرار جاوید باجوہ کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد جی سی یو لاہور نے مذکورہ لیکچرار کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں