پنجاب یونیورسٹی نے عاطفہ عثمانی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

جمعہ 3 اگست 2018 23:53

لاہور۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) نجاب یونیورسٹی نے عاطفہ عثمانی دختر محمد احمد عثمانی کوہوم اکنامکس کے مضمون میں ان کے’’طنزیہ مصور ی پر مبنی میکسم کے کارٹونوں کا تجزیاتی مطالعہ ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق میکسم کے کارٹون پاکستان کی تاریخ کا ایک تصویری مجموعہ ہیںجو پاکستان کی سیاسی و سماجی زندگی کی ایک تحقیقی تصویر اجاگر کرتے ہیں ۔ وہ اپنے کاٹ دار طنز سے عہدیداران سلطنت کی بد قماشیوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں اور پاکستانی اداروں کی بد عملی اور بد فعالی کو بھی اپنے خاکوں کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں