جامعہ پنجاب تدریس کے اعلیٰ معیار پر توجہ مرکوز رکھے گی۔پروفیسرڈاکٹر نیا ز احمد

جمعہ 3 اگست 2018 23:53

لاہور۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر نیا ز احمدنے کہا ہے کہ جامعہ پنجاب تدریس کے اعلیٰ معیار پر توجہ مرکوز رکھے گی تاکہ بین الاقوامی سطح کے گرایجوئیٹس پیدا کئے جا سکیں، یونیورسٹی انتظامیہ بہترین اساتذہ تعینات کرے گی اور بہترین دماغوں کو یونیورسٹی میں واپس لائیں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزیہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ میں بہتری کیلئے تمام وسائل کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا جائے گا، اپنی اپنی فیکلٹیوں کے تمام معاملات میرٹ کے مطابق چلانے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے متعلقہ ڈینز اور شعہ جات کے سربراہان کو مکمل اختیارات تفویض کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہر سطح پر میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے،اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیاں کر کے طلبہ اور اساتذہ کے تناسب کوبرقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی و بین الاقوامی اداروں سے کئے گئے معاہدوں کو موثر بنایا جائے گا جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلبہ کی عزت و احترام کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں