ایچ ای سی نے 10 سال بعد ڈگری ویری فکیشن پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی

امیدواروں کو ڈگری کے ساتھ میٹرک ،ایف اے اور دیگر اسناد جمع نہیں کرانی پڑیں گی

پیر 6 اگست 2018 21:56

ایچ ای سی نے 10 سال بعد ڈگری ویری فکیشن پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 10 سال بعد ڈگری ویری فکیشن پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی، امیدواروں کو ڈگری کے ساتھ میٹرک ،ایف اے اور دیگر اسناد جمع نہیں کرانی پڑیں گی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق اب امیدوار کو صرف وہی ڈگری جمع کرانا ہوگی جس کی تصدیق درکار ہے، ہائرایجوکیشن کمیشن دیکھے گا کہ کیا ڈگری منظور شدہ ادارے کی جاری کردہ ہے اور کیا اس ادارے کو ڈگری جاری کرنے کا قانونی اختیار تھا۔ایچ ای سی نے 10 سال پہلے سیاستدانوں کے جعلی ڈگری اسکینڈل کے بعد ڈگری کے ساتھ میٹرک ،ایف اے اور دیگر اسناد کی شرط لگائی تھی جس کی وجہ سے لاکھوں ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں