لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میںپہلی میرٹ لسٹ آویزاں کردی گئی

منگل 7 اگست 2018 19:59

لاہور۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں فرسٹ ایئر کے داخلے، پہلی میرٹ لسٹ میں پری میڈیکل سر فہرست لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میںانٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے داخلوں کے سلسلے میں پہلی میرٹ لسٹ آویزاں کردی گئی ہے، ایف ایس سی پری میڈیکل 1053نمبر کے ساتھ میرٹ میں سرفہرست ہے،واجبات جمع کرانے کی تاریخ 8سے 10اگست مقرر کی گئی ہے اور10اگست کی شام دوسری میرٹ لسٹ لگائی جائے گی،فیس جمع کرنے کیلئے بنک لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کائونٹر قائم کرینگے، پہلی لسٹ کے مطابق ایف ایس سی پری انجینئرنگ کا میرٹ 1038آئی سی ایس فزکس کا 993،آئی سی ایس شماریات کا 918جبکہ آئی سی ایس اکنامکس کا میرٹ 846رہا،ہوم اکنامکس کے مضمون کیلئے میرٹ 870آئی کام کیلئے 910جنرل سائنس کیلئے 810اور آرٹس کیلئے 807مقرر کیا گیا ہے،وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرفرخندہ منظور نے بتایا کہ داخلے اوپن میرٹ پرآفر کئے گئے ہیں، پرنسپل نے بتایا کہ لاہور کالج ایک بڑی ویمن یونیورسٹی ہے اور انٹر کی ایجوکیشن کو زیادہ منظم بنانے کیلئے یونیورسٹی نے انٹر میڈیٹ کالج قائم کیا ہے، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی قابل اور ذہین طالبات کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتی ہے اور میرٹ پر آنے والی ہر طالبہ کو داخلہ دیںگے،اس مقصد کیلئے یونیورسٹی نے ایک خطیر رقم سکالر شپ اور مالی اعانت کیلئے مخصوص کی ہے ،بورڈ کی پوزیشن ہولڈرز کو خصوصی سکالر شپ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں