وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے سنٹر آف ایکسیلینس ان مالیکیولر بائیولوجی میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا

منگل 7 اگست 2018 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) وائس چانسلر پروفیسر نیا زاحمد نے ماحول کو خوشگوار بنانے اور کیمپسز میں ایک لاکھ پودے لگانے کیلئے شروع کی گئی شجر کاری مہم کے سلسلے میں سنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بائیالوجی میں پودا لگا یا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر کیمب پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین ، فیکلٹی ممبران و دیگر موجود تھے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ماحول کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی ماحول کے تحفظ کو یقینی بنا نا عالمی مسئلہ ہے اور اسی میں ہماری بقاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لئے مہم کا آغاز کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں