پنجاب یونیورسٹی کے طلبا ء و طالبات کا ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ

بدھ 8 اگست 2018 21:10

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے مختلف اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور نمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اردو پارلیمنٹری ڈیبیٹ میں راشد تشفین ، عمیر حسین اور محمد فیضان نے ٹیم ٹرافی جیتی۔

راشد تشفین اور محمد علی کو بالترتیب بہترین اردو اورانگریزی سپیکر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ سید نجم الحسن کو ایڈجوڈیکیٹر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آزاد جموں اینڈ کشمیر میڈیکل کالج کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پہلے آل پاکستان تقریری مقابلوں میں اسماعیل شروانی نے انگریزی ڈیبیٹ اور یاسر وسیم نے اردو ڈبیٹ میں پہلی پوزیشن اور ٹیم ٹرافی اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

کراچی میں نیسلے نیس فروٹا فنکا رڈانس کے مقابلوں میں شاہد احمد علی نے چوتھی پوزیشن جیتی۔ اسی طرح سی ایم ایچ میڈیکل کالج لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے حرف آخر آل پاکستان دوزبانی تقریری مقابلوں میں اسماعیل شیروانی نے انگریزی اور یاسر وسیم نے اردو مقابلوں میں پہلی پوزیشنز اور ٹیم ٹرافی حاصل کی ۔کامیابی حاصل کرنے والے طلبا ء و طالبات نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمدسے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ وائس چانسلر نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طلبا ء و طالبات کو یونیورسٹی کا نام روشن کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں