ْپارٹنر سکولوں میں چائلڈ فرینڈلی ماحول کیلئے ای سی ای،واش اورسکول ڈویلپمنٹ پلان پر ٹریننگ

تربیتی پروگرام میںماسٹر ٹرینرز اور ایم ای اوز نے بہت توجہ اورلگن سے حصہ لیا ‘پیف ترجمان

جمعہ 10 اگست 2018 18:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے اپنے مفت تعلیمی منصوبوں سے منسلک پارٹنر سکولوں میں چائلڈ فرینڈلی ایجوکیشن کے لیے ابتدائے بچپن کی تعلیم (ای سی ای)،واٹر ،سینی ٹیشن اینڈ ہائی جین(واش)،جینڈر مین سٹریمنگ اور سکول ڈویلپمنٹ پروگرام کے موضوعات پر لاہور میں دور وزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ۔

اس ٹریننگ سیشن میں پیف کے 54ماسٹر ٹرینرز ، 10مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسرز (ایم ای اوز)نے شر کت کی ۔ماسٹر ٹرینرز پارٹنر سکولوں میں اساتذہ کو تربیت دیںگے جبکہ ایم ای اوز سکولوں میں تربیت کے عمل در آمد کے مراحل کی مانیٹرنگ کریں گے۔پیف ترجمان نے بتایا کہ یہ تربیتی سیشن پارٹنر سکولوں میں چائلڈ فرینڈلی ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگاجس سے بچوں میں تعلیم سے لگائو اور علم حاصل کرنے کا شوق پیدا ہوگااور تعلیم کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بچوں کی عملی زندگی کے لیے تربیت پر بھی توجہ مرکوز ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ کنٹی نیوئس پروفیشنل ڈو یلپمنٹ پروگرام کی ڈائریکٹر عائشہ نعمان کی زیر نگرانی منعقد ہواجس میں یونیسیف کی نمائند گی کے لیے روبینہ ندیم ایجوکیشن سپیشلسٹ اور سحر رضا جعفری ایجوکیشن آفیسر نے شرکت کی۔ٹریننگ کے دوران ماسٹر ٹرینرز نے شرکاء کو متعلقہ مو ضو عات پر خصوصی لیکچرزدیے اور ان میں تربیت میں دلچسپی پید ا کرنے کی غرض سے گروپ ورک کے لیے مختلف گروہوں میں تقسیم کیا۔ بعد ازاں ہر گروپ نے اپنے تجربات اور علم کے تحت تیار کردہ پریزینٹیشن دی اور اپنے تاثرات کا تبادلہ کیا۔آخرمیں تمام حاضرین کو ٹریننگ کے سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں