موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکول (کل )کھلیں گے

جمعہ 10 اگست 2018 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری تعلیمی ادارے کل(ہفتہ )11اگست کو کھلیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موسم کی شدت کی وجہ سے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں 17مئی سے 10اگست تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا ۔ اب صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی ادارے آج بروز ہفتہ تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز کریں گے ۔اس سلسلہ میں سکولوں میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں