آکسفورڈ یونیورسٹی میں پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکٹر حافظ ظفر احمد بہترین پریزنٹرقرار

ہفتہ 11 اگست 2018 23:24

آکسفورڈ یونیورسٹی میں پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکٹر حافظ ظفر احمد بہترین پریزنٹرقرار
لاہور۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد نے سی پیک پر اپنا مقالہ پڑھا اور اپنے ٹریک میں بہترین پریزنٹر کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس کا انعقاد آکسفورڈ یونیورسٹی کے سیڈ بزنس سکول اور اکیڈمی آف بزنس اینڈ ریٹیل مینجمنٹ نے مشترکہ طور پر کیا ۔

کانفرنس میں 32ممالک کے سو سے زائد محققین نے اپنے مقالہ جات پیش کئے ۔ ڈاکٹر ظفر احمد ہیلی کالج آف کامرس میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیا ز احمد اور ڈین فیکلٹی آف کامرس ڈاکٹر مبشر منور خان نے اس کامیابی پر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد کو مبارک باد پیش کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں