75 فیصد سے زائد نتائج دینے والے پیف کے پارٹنر سکولز کو12ارب روپے کے فنڈز جاری نہ ہو سکے

آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی فنڈز جاری نہ ہونے پر17 اگست کو پیف آفس کے باہر بھوک ہٹرتالی کیمپ لگانے کی دھمکی

پیر 13 اگست 2018 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) 75فیصد سے زائد نتائج دینے والے پیف کے پارٹنر سکولز کو12ارب روپے کے فنڈز جاری نہ ہو سکے، آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے عید سے قبل فنڈز جاری نہ ہونے پر17 اگست کو پیف آفس کے باہر بھوک ہٹرتالی کیمپ لگانے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر شبیر ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے باوجود سیکرٹری فنانس فنڈز جاری نہیں کررہے جبکہ تمام سکولوں کومذکورہ فنڈز جون میں مل جانے چاہیے تھے ۔

پارٹنر سکولوں کو فنڈز نہ ملنے کے باعث اساتذہ کی تنخواہیں ، بلڈ نگ کا کرایہ اور دیگر واجبات ادا نہیں کیے جاسکے جبکہ یہ تمام سکول 75 فیصد سے زائد نتائج دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 12000 سکولوں کو عید سے قبل فنڈز جاری نہ کیے تو 17 اگست کو پیف آفس کے باہر بھوک ہٹرتالی کیمپ لگائیں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں