پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پیر 13 اگست 2018 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے عابد نعیم ولد محمد صادق نعیم کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’مطالعہ ادیان و فرق اسلامیہ میں علامہ ابن حزم اور علامہ شہر ستانی کے مناہج کا تقابلی مطالعہ‘‘کے موضوع پر،کوثر یاسمین دختر مشتاق احمد کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’تحریک حقوق نسواں اور مسلم معاشرے ۔

(جاری ہے)

ایک تحقیقی جائزہ‘‘کے موضوع پر،محمد عبد اسلام صابر ولد محمد یار قریشی کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’حقوق انسانی کے بارے میں عصری رجحانات (عہد نبویؐ و خلافت راشدہ کی روشنی میں) ‘‘کے موضوع پراورنورین بٹ دختر نور حسین بٹ کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’تفسیر القرآن بالبقرآن ۔منہج و اسلوب (اضوا ء ا لبیان للشنقیطی کا اختصاصی مطالعہ)‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں