گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی میں انٹر کلب گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد

پیر 13 اگست 2018 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن نے گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی میں انٹر کلب گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا۔ ایک روزہ ایونٹ میں پنجاب بھر سے پانچ نیٹ بال ٹیموں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کے فائنل میں اینجل نیٹ بال کلب نے ایورگرین نیٹ بال کلب کو 14-18 سے ہرا کر جشن آزادی نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔

قبل ازیں لیگ میچز میں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن چودھری محمد رضوان تھے۔ اس موقع پر گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی کی ٹیچرز، طالبات، ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب نیٹ بال فرحان علی بھٹی اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اختتامی تقریب میں چودھری محمد رضوان نے جیتنے والی ٹیم کی کپتان کو وننگ ٹرافی ، کیش پرائز اور سرٹیٹیکٹ دیئے۔ گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پنجاب نیٹ بال ہمیشہ کی طرح جشن آزادی شایان شان طریقے سے منا رہی ہے۔ پنجاب بھر میں تقریبات کا نعقاد کیا جا رہا ہے سب سے بڑی تقریب لاہور میں منعقد کی جس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں