تعلیمی بورڈ لاہور میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد،چیئرمین بورڈنے دفتر کے احاطہ میں پرچم لہرایا

منگل 14 اگست 2018 18:43

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈلاہور میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل، سیکرٹری و کنٹرولر (امتحانات) سمیت افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین بورڈنے لاہور بورڈ کے احاطہ میں پرچم ستارہ و ہلال لہرایا، اس موقع پر ملکی سلامتی اور عوامی بھلائی کے لیے خصوصی دُعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین چودھری محمد اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی تعمیر و ترقی کے عمل میں ہر پاکستانی اپنا بھر پور کردار ادا کرے اور ملازمین اپنے فرائض دلجمعی ، لگن اور دیانت سے سرانجام دیں تا کہ لاہور بورڈ کے تعلیمی اہداف مقررہ شیڈول کے مطابق حاصل کئے جاسکیں انہوں نے مزید کہا کہ لاہور بورڈ نے اپنے سروس ڈلیوری کے میکنزم کو بہترین بنیادوں پر استوار کیا ہے تا کہ طالب علموں کے تعلیمی سفر میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔اس موقع انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے لئے ریفریشمنٹ کا خصوصی بندوبست کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں