یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں جشنِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

جامعہ کے کالا شاہ کاکو کیمپس میں ایک ہزار سے زائد درخت لگائے گئے

منگل 14 اگست 2018 18:49

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیں 71ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر یو ای ٹی لاہور مین کیمپس کو مکمل طور پر برقی قمقموںاورقومی جھنڈوں سے سجایا گیا۔

یہ تقریب اسلام آباد کنونشن سنٹر میں منعقدہ تقریب سے منسلک تھی اور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔تقریب میںتمام ڈینز ،تمام چیئرمین،فیکلٹی کے ممبران ، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے وطن عزیز سے اظہار یکجہتی کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ پاکستان ہماری مادر وطن ہے لہذا ہمیں مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنے اپنے فرائض سر انجام دے کر اسے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ لوگوں کا دنیا کے مختلف خطوں میں غلامی میںگزر بسر کیسا ہے اس لیئے ہمیں اس خدا کے تحفے کی قدر کرتے ہوئے نمایاں خدمات سر انجام دینے والے افراد کو مزید عزت و وقاردینا چاہئے۔۔تقریب میں طالبعلموں نے پاکستان کے ملی نغمے بھی پیش کئے ۔ مزید براںملک میں شجر کار ی مہم کے تحت الخوارزمی انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے جامعہ کے کالا شاہ کاکوکیمپس میں 15ہزار پودے لگانے کا باقاعدہ آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے پودا لگا کرکیا۔

یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میںاس مہم کے سلسلے میں شاندار تقریب ہوئی۔ اس موقع پرڈائریکٹر الخوارزمی انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر وقار محمودنے اس عزم کا اظہار کیا کہ مون سون سیزن کے دوران پندرہ ہزار پودے لگائے جائیں گے، اس مہم کیلئے ماحولیاتی ایجنسیوں، محکمہ جنگلات اور زراعت معاونت حاصل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو زیادہ سے زیادہ درختوں کی اشد ضرورت ہے،ہر ایک کو پودے لگانے کو ترجیح دینی چاہئے۔

اس مہم کے دوران کیمپس کوارڈینیٹرکاڈاکٹر تنویر احمد کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو آگے آکر درختوں کی کٹائی کے چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا، قوم کو ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی صورتحال کا سامنا ہے، اس وقت نیک نیتی سے کام کرنے کی ضرورت ہے، آج کوشش سے ہم اگلی نسل کو سرسبز و شاداب پاکستان دے سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں