سپیرئیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 20:56

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) سپیرئیر یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات اور میڈیا کلب کے زیر اہتمام آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے ملی نغمے پیش کر کے ملک کے ساتھ محبت کا اظہار کیا طلباء کی جانب سے ایک خصوصی ڈرامہ قید افسانے پیش کیا جس میں ان تمام پہلووں پر روشنی ڈالی گئی جن کی کمی ہم میں بحثیت آزاد قوم نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایک خصوصی مکالمہ بھی پیش گیا جس میں طلباء نے جمہوریت کے مضبوطی اور2018کے انتخابات کا جمہوریت کے تسلسل پر بحث کی تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ڈاکٹر اسلم ڈوگراور سربراہ شعبہ ابلاغیات کامسٹس یونیورسٹی سہیل ریا ض راجہ نے بطو ر مہمان خصوصی شرکت کی، ڈاکٹر اسلم ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ملک کی قدر کرنی چاہیے جو بے شمار قربانیوں کے بعد ملا ہے، رجسٹرار سپیریر یونیورسٹی ہشام خواجہ کا تقریب سے خطاب میںکہنا تھا کہ شعبہ ابلاغیات ہمیشہ سے متحرک رہا ہے اور طلباء کی کارکردگی سے اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ انکی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے جس کا کریڈٹ شعبہ ابلاغیات کے سربراہ عاصم منظور صاحب اورمس حناء گُل کو جاتا ہے ایک کامیاب پروگرام کروانے پر میں تمام ٓرگنائزرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، تقریب کے اختتام پر ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں ملک بہتری میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے عزم کیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں