پنجاب یونیورسٹی ،5 امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

جمعرات 16 اگست 2018 21:25

لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے بشریٰ رئوف دختر عبدالرئوف کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’بنیادی پیدائشی کالا موتیا کے سالماتی اور جینیاتی تعین کنندوں کا مطالعہ‘‘کے موضوع پربشریٰ ارم دخترسردار علی بخش کومالیکولربائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’آٹو سومل مغلوب سفید موتیے کی جینیاتی تلاش اور تجزیہ‘‘کے موضوع پر،رئیس احمد ولد بشیر احمد کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹیکس کے مضمون میں ان کے’’ماحولیاتی بائیو فلم بیکٹیریا کی ان وٹرو بائیو فلم بنانے کی صلاحیت اور ان سے پیدا شدہ ای پی ایس کی جانچ ‘‘کے موضوع پر، فائزہ شاہین دختر عبد الماجد جنجوعہ کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’اساتذہ کی جذباتی ماندگی کی بذریعہ ادالاتی عوامل نشاندہی ‘‘کے موضوع پراورانعم ساجد دختر ساجد صدیق کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’’ہائپیر یکم اوبلونگیفولئیم میں پائے جانے والے حیاتیاتی اجزاکا کیمیائی مطالعہ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں