پنجاب یونیورسٹی اور پی آئی ایل ایل کے مابین معاہدہ

جمعہ 17 اگست 2018 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ(پی آئی ایل ایل) کے درمیان تعلیمی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے باہمی اشتراک کا معاہد ہ طے پا گیاہے ۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر ، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، ڈائریکٹر سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی ڈاکٹر صائمہ دائود ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی ایل ایل ڈاکٹر نسیم چوہدری، منیجنگ ٹرسٹی افشاں قریشی و دیگر نے تقریب میں شرکت کی ۔ معاہدے کے مطابق سنٹر فار کلینیکل سائیکاجی کے سائیکالوجسٹس پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے ملازمین کوعملی تربیت فراہم کرنے کیلئے ورکشاپش کا انعقاد کریں گے۔ دونوں ادارے مشترکہ تحقیقی منصوبوں کا آغاز اور تعلیم کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے طلبا کیلئے انٹرن شپس اور پلیسمنٹ پروگرامز شروع کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں