پنجاب یونیورسٹی اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اتفاق

ہفتہ 18 اگست 2018 17:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز کی قائمقام ڈین پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود گو ندل سے ملاقات کی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے کہا کہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی ایک اہم ادارہ ہے انہوں نے دونوں اداروں کے درمیان تحقیقی و تعلیمی اشتراک کیلئے کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسعود گوندل نے تعلیمی ترقی اور تحقیقی کلچر کو فروغ دینے اور پنجاب یونیورسٹی کیلئے اپنے ماہرین کی خدمات فراہم کرنے سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔ ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے ڈاکٹر مسعود گوندل کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پنجاب یونیورسٹی الائیڈہیلتھ سائنسز ہسپتال کے طلبہ کو پبلک ہیلتھ پروگرام کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی استدعا کی۔اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، ڈاکٹر سائرہ افضل ، ڈاکٹر عین المومنہ اور ڈاکٹر رفعیہ تفویض نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں