لاہور بورڈ نے جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کردیا

پیر 20 اگست 2018 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے جماعت نہم سالانہ امتحان 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس امتحان میں258447 طالب علموں نے حصہ لیا اور 129719 امیدوار کامیاب رہے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 50.19 فی صد رہا ہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین لاہوربورڈ پروفیسر چوہدری محمد اسماعیل نے کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی محنت اور لگن کے ساتھ کامیابیاں حاصل کریں گے اور قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ امتحانی نتائج کو لاہور بورڈ کی ویب سائٹwww.biselahore.comپر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں