پنجاب یونیورسٹی آن لائن داخلوں کے پہلے دو روز میں 24 ہزار درخواستیں موصول

منگل 18 ستمبر 2018 17:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام آنرز اور ماسٹرز کی سطح پر تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن داخلے ہو رہے ہیںجس میں پہلے دو روز میں شام پانچ بجے تک 24 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ملک بھر سے امیدواروں کی سہولت کے لئے آن لائن داخلہ فارم کی درخواستیں وصول کرنے کا آغاز کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امیدوار آن لائن فارم بھر کر بینک میں فیس جمع کرا کر متعلقہ شعبوں میں بذریعہ ڈاک بھجوا سکتے ہیں کیونکہ رواں سال داخلہ فارم دستی وصول نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار اپنے متعلقہ تعلیمی پروگرام میں داخلوں کی آن لائن درخواست 28 ستمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔ جبکہ امیدواروں کی رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ http:\\admissions.pu.edu.pk پر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں