وائس چانسلر نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میںسافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 21:27

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (نیوکیمپس)میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پرنسپل پی یو سی آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور ، فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ انڈسٹری اور اکیڈیما کے مابین روابط کو بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پار ک پنجاب یونیورسٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فنڈز سے تعمیر کیا جائے گاجس کا بنیادی مقصد کالج اور انڈسٹری کے مابین روابط کو فروغ دینا ہے جبکہ اس میں ٹیکنالوجی کمپنیز اور انکیوبیشن سنٹر بھی قائم کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور کے ہمراہ جیو گرافکل انفارمیشن سسٹم، لیبس، لیکچر تھیٹرز، ڈے کئیر سنٹر، نماز کیلئے مختص ہال اور لائبریری کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر نے کالج کے خوشگواردوستانہ ماحول اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی بہترین سہولیات پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اساتذہ نے وائس چانسلر سے سنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بائیولو جی اور سنٹر آف اپلائیڈ مالیکیولر بائیولوجی میں طلبی سہولیات کی فراہمی اور کالج میں کیفے ٹیریا کھولنے کی اجازت طلب کی جس پرپروفیسر وائس چانسلر نے ڈاکٹر منصور سرور کو ٹینڈر جاری کرانے اور طلبہ کیلئے سروس سنٹر قائم کرنے کی ہدایت جاری کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں