بین الاقوا می فشریز اینڈ ایکوا کلچر کانفرنس اینڈ ایکسپو کے سلسلے میںسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کا انعقاد

پیر 24 ستمبر 2018 18:45

لاہور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے گذشتہ روز30 جنوری 2019 میں منعقد ہو نے والی بین الا قوا می فشریز اینڈ ایکو ا کلچر کانفرنس اینڈ ایکسپو کے سلسلے میں و فا قی و صو با ئی فشر ی ڈیپا رٹمنٹس سے سٹیک ہولڈرز کے اجلاس کا انعقادکیا، جس کی صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شانے کی اور بین الاقوا می کانفر نس سے متعلقہ کئے جا نے والے انتظا ما ت کا بغور جائزہ لیا، جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میںڈائریکٹر جنر ل فشری ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات، صدر نیو ٹریشنسٹ ایسو سی ایشن آف پاکستان ڈاکٹر مصد ق آصف، ڈائریکٹر فشریز فاٹا ارشد عزیز کے علاوہ پرو فیشنلز، فش فارمرز، یواس فیکلٹی ممبران ،مچھلی فیڈ انڈسٹری سے نما ئند گان اور فشر ی ڈیپا رٹمنٹ پنجاب سے آفیشلزکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ میٹنگ کا مقصد آئندہ سال 2019 میں منعقد ہو نے والی دو روزہ بین الا قوامی فشریز اینڈ ایکوا کلچر کانفرنس اینڈ ایکسپو کو فارمنگ کمیونٹی ،فش فیڈ انڈسٹر ی کے فائدے اور ملک میں فشر ی اینڈ ایکو ا کلچر سیکٹرکی تر قی کیلئے دورحا ضر کے جدید اطلا قی علم کی رو شنی میں نتیجہ خیز بنا نے کیلئے منصو بہ بندی کرنے کے بارے نیز تمام سٹیک سے ان کی ماہرانہ رائی/ تجاویزیں جا ننے کیلئے منعقد کی گئی ہے، انہوں نے پولٹری سیکٹر کی تر قی کی مثا ل دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں پولٹری سیکٹر میں تر قی پبلک و پرائیو یٹ سیکٹر کے باہمی اشتراک اور سٹیک ہو لڈرز کے آپسی مظبوط کمیو نیکیشن /نیٹ ورکنگ کی و جہ سے ہو ئی لہذا فشر ی سیکٹر کو پاکستان میں فعال سیکٹر بنانے اور خا طر خوا ہ نتائج حا صل کر نے کیلئے ضروری ہے کہ فشری سٹیک ہولڈرز کے در میان بھی آپس میںکمیونیکیشن زیا دہ سے زیا دہ ہو ، دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر سے سائنسدان، ماہر ین،پرو فیشنلز، سٹیک ہو لڈرز شعبہ فشر ی میں ہو نے والی حا لیہ سائنسی تر قی سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر اپنے تجر بات کی روشنی پراپنے اپنے خیا لات کا اظہا ر کر یں گے، قبل ازیں ڈاکٹر نورخان نے دو روزہ بین الا قوا می کانفر نس سے متعلقہ کئے جانے والے انتظا مات ، مختلف پرو گرا مو ں، تھیم، ٹیکنیکل و فش فارمرز سیشن، ورکشاپ، پوسٹر ایکسپو ، سپا نسر ایجنسیو ں اور متوقع خر چے کے بارے میں اجلاس کو تفصیلی آ گاہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں