پنجاب یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

پیر 24 ستمبر 2018 20:39

لاہور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے اساتذہ کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے الرازی ہال میں سیمینار منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد سرویا، پریزینٹر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس سنہرا محمود، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر صائمہ سلیم اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی، اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد سرویا نے بہترین تقریب کے انعقاد پر کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی، سنہرا محمود نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی تجاویز آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کو بھجوائیں، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ریسرچ ، کتابوں اور ڈیٹا انالسزکیلئے فنڈ حاصل کر سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی انتظامیہ پاکستان بھر کے اساتذہ کوکتابیں لکھنے پر حوصلہ افزائی کریگی جن کو بین الاقوامی طور پر شائع کیا جائیگا، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے پنجاب یونیورسٹی میں ایسی سرگرمیوں کا مستقبل میں بھی انعقاد کرانے کی یقین دہانی کرائی، ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر صائمہ سلیم نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں