ویٹرنری یونیورسٹی میں فار ما سسٹ کا عا لمی دن منایا گیا

منگل 25 ستمبر 2018 19:12

لاہور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے انسٹیٹیو ٹ آف فا رما سو ٹیکل سائنسز (آئی پی ایس) نے گذشتہ روز فار ماسسٹ کا عا لمی دن منایا، دن کی مناسبت سے یونیورسٹی میں آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا ، ویٹرنری یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمسعود ربا نی نے واک کی قیا دت کی جبکہ ڈائریکٹر (آئی پی ایس) ڈاکٹرفرزانہ چوہدری سمیت دیگر اساتذہ اورطلباو طالبات کی بڑی تعداد نے واک میں شرکت کی، واک کا آ غا ز وائس چانسلر آفس سے ہوا اور شر کا نے سٹی کیمپس کا چکر لگا یا، دن منا نے کا مقصد دنیا بھر میں صحت کے معیار کو بہتر بنا نے سے متعلقہ فارماسسٹ کے اہم کردار کو اُ جا گر کر نا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں