پنجاب یونیورسٹی: بی اے / بی ایس سی سالانہ امتحان2019ء کا داخلہ شیڈول جاری

پیر 8 اکتوبر 2018 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ای/ بی ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2019ء کیلئے داخلہ فیس و فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق بی ای/ بی ایس سی پارٹ ٹو سالانہ امتحان2019ء میں شرکت کے لیی(ریگولر امیدواروں) کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک22-10-18 اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ25-10-18 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک1-11-18 اور دستی فارم6-11-18 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

اسی طرح بی ای/ بی ایس سی پارٹ ون سالانہ امتحان2019ء ء میں شرکت کے لیے (ریگولر امیدواروں) کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک3-12-18 اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ6-12-18 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک17-12-18 اور دستی فارم19-12-18 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح بی ای/ بی ایس سی پارٹ ٹو سالانہ امتحان2019ء میں شرکت کے لیی(لیٹ کالج اور پرائیویٹ امیدواروں)کیلئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک25-10-18 اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ31-10-18 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک12-11-18 اور دستی فارم15-11-18 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

اسی طرح بی ای/ بی ایس سی پارٹ ون سالانہ امتحان2019ء میں شرکت کے لیے ((لیٹ کالج اور پرائیویٹ امیدواروں) کیلئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک26-11-18 اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ29-11-18 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک18-12-18 اور دستی فارم20-12-18 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ امتحانات اپریل2019 کے پہلے ہفتے میں شروع ہوں گے۔

یادرہے کہ دونوں پارٹس میں اہل ہونے کی صورت میں پارٹ ون اور ٹو کیلئے داخلہ فارمز الگ الگ جمع کرانے ہوں گے۔ پارٹ ون میں فیل شدہ امیدواران پارٹ ٹو کا امتحان دینے کے اہل ہیںتاہم ایسی صورت میں امیدوار پارٹ ٹو کا فارم اور فیس علیحدہ جمع کروائیں گے۔ مزید تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں